رومانیہ: امریکی شہر ڈیٹرائٹ کے بعد یورپی شہر انینواسا بھی دیوالیہ

Romania

Romania

سرمایہ درانہ نظام کا سورج ڈوبنے لگا امریکی شہر ڈیٹرائٹ کے بعد یورپی شہر انینواسا بھی دیوالیہ کے قریب پہنچ گیا۔ رومانیہ کے انینواسا نامی شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ قرضے واپس کرسکیں۔ انینواسا شہر کے ڈپٹی مئیر ایڈرین البیسکو کا کہنا ہے کہ شہر میں عوام کا معیار زندگی نہایت کم ہے۔

لوگوں کے پاس روزگار کے مواقع موجود نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ یورپی یونین کی رکنیت عوام کا معیار زندگی بلند کر پائی اور نہ ہی مالی امداد شہر کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکی۔ انینواسا کی دیوالیہ کی خبروں کے بعد مزید رومانوی شہروں کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔