رومانٹک کامیڈی فلمشدھ دیسی رومانس کے ٹائٹل ٹریک کی وڈیو جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹییش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانسکے ٹائٹل ٹریک کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔جے دیپ سہانی کے تحریر کردہ شدھ دیسی رومانسکے بولوں پر مبنی اس ٹائٹل سونگ کو بینی ڈیال اور شالمالی کولگڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس میں سوشانت اور پری نیتی مہرانگڑھ فورٹ کے اندرو اطراف میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کیساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری(پری نیتی)اور راگھو(سوشانت)کے کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔ بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی یہ فلم شدھ دیسی رومانس 6 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔