رومانٹک کامیڈی فلم “ہنسی تو پھنسی” کا پہلا گانا “ڈرامہ کوئین” ریلیز

Parineeti Chopra, Siddharth Malhotra

Parineeti Chopra, Siddharth Malhotra

ممبئی (جیوڈیسک) ٹیفلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم”ہنسی تو پھنسی”کا پہلا گانا “ڈرامہ کوئین” ریلیز کر دیا ہے۔

ہدایتکار وِنیل میتھیوکی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی میتا (پری نیتی) اور نکہیل (سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ہنسی تو پھنسی دھرماپروڈکشنز کے بینر تلے اگلے سال 7 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔