کراچی (جیوڈیسک) روم میں 17 سالہ لڑکے نے تھوکنے پر ایک پاکستانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس بے گھر پاکستانی شخص کے مبینہ 17 سالہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سویڈن کے اخبار ’’دی لوکل‘‘ نے Il Messaggero کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی شہری کو تشدد سے جاں بحق کرنے کا واقعہ مشرقی روم کے ضلع Torpignattara میں پیش آیا۔ مبینہ حملہ آور اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے مبینہ حملہ آور نے کہا۔
کہ گلی میں پاکستانی شہری نے اس پر تھوکا تھااور جس سے اس کی لڑائی ہونے کا دعویٰ کیا۔ وہ گھر کی طرف جا رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک پاکستانی شراب کے نشے میں تھا اور راہ گیروں کو پریشان کر رہا تھا۔ جب وہ اس کے پاس سے گزرا تو اس نے اس پر تھوکا جس پر اس نے ردعمل کیا۔
تاہم حملہ آور نے ایک سے زائد گھونسہ مارنے کی تردید کی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت حملہ آور اپنے ایک دوست کے ساتھ تھا لیکن اس نے حملے میں حصہ نہیں لیا۔ 28 سالہ پاکستانی مقتول کی شناخت محمد شان زاد کے نام سے ہوئی ہے۔
جو اٹلی میں بے گھر تھا تاہم اس کے پاس ایک اطالوی رہائشی اجازت نامہ تھا۔ قتل کی وجوہ معلوم کرنے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔مبینہ حملہ آور کو بچوں کی جیل میں رکھا جائے گا اور اسے قتل کے ان الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں قاتل کسی ارادی طور یہ جرم نہیں کرتا۔