روم (جیوڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کے راڈیک اسٹیپانیک سے تھا۔
جوکووچ نے چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ سوئٹزر لینڈ کے اسٹین اس لیس وافرینکا اور کینیڈا کے میلوس رونچ بھی کامیابی کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔