روم (جیوڈیسک) ہموار اور صاف ستھر ی روڈ پر سائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے، لیکن ایسے اونچے نیچے، پتھریلے اور مشکل راستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ اٹلی میں ماؤنٹین بائیکنگ کے عالمی مقابلے ’ایم ٹی بی‘ ورلڈ کپ2015 کا انعقاد ہوا۔
جس میں 19ممالک سے ماہر سائیکل سواروں نے شریک ہو کر دشوار گزار اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا۔ ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرز نے اٹلی کی سر سبز اور دلکش وادی ’ویل ڈی سول‘ میں سینکڑوں فٹ اونچے ان دشوار گزار راستوں پر پوری رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دئیے۔
جن میں امریکی رائیڈر نے سب کو پچھاڑ کر میدان مار لیا۔ ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو انسان بڑے سے بڑے خطرے کو مول لینے سے نہیں ہچکچاتا۔