روم اوپن ٹینس : جوکووچ اور فیڈرر تیسرے رانڈ کیلئے کوالیفائی

Rome

Rome

روم(جیوڈیسک)نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر نے روم اوپن ٹینس کے تیسرے رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔رومسربیا کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے دوسرے رانڈ میں سپین کے البرٹ مونٹینس کو شکست دی۔ میچ کا سکور 2-6 اور 3-6 رہا۔

دوسرے اہم میچ میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے اطالوی کھلاڑی کو زیر کیا۔ میچ کا سکور 1-6 اور 2-6 رہا۔ اس سے پہلے نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر دونوں کو میڈرڈ اوپن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسرے اہم مقابلے میں چیک ریپبلک کے ٹامس بریڈیرچ نے 4-6 اور 0-6 سے ازبک کھلاڑی ڈینس سٹومن کو زیر کیا۔ جبکہ ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پورٹو بھی اپنا میچ جیت کر تیسرے رانڈ کے لیے کوالیفائی کر گئے۔