رونالڈو اپنے بیٹے کیساتھ کرسمس کی تیاریوں میں لگ گئے

Ronaldo, Son

Ronaldo, Son

میڈرڈ (جیوڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کرسمس کی تیاریاں شروع کردیں ،انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے ہمراہ کرسمس کے حوالے سے شاپنگ کی۔ رونالڈ و نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب پر اپنی اوراپنے بیٹے کرس ٹیانوجونیئر کی تصاویر جاری کی ہیں۔

جس میں وہ سانتا کلا ز اور کرسمس ٹری کیساتھ کھڑے ہیں۔ فٹبالر نے تصاویر کیساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’کرسمس ٹائم آگیا۔ کرسٹیانورونالڈ ونے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ رواں برس وہ کرسمس اپنی فیملی کیساتھ منائیں گے چاہے انہیں کلب سے چھٹیاں لینا پڑیں۔