جو روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ کی چھٹی وکٹ گر گئی

Root

Root

اولڈ ٹریفرڈ (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 427 رنز سکور کرلیے ہیں۔ دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کو واحد کامیابی نائٹ واچ مین کرس ووکس کو آؤٹ کر کے ملی۔ کرس ووکس نے نصف سنچری مکمل کر کے یاسر شاہ کی اننگز میں پہلا شکار بنے۔ انگلینڈ کی جانب سے روٹ نے ڈبل سنچری مکمل کی جبکہ جونی پیرسٹو ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کو دوسرے روز کی دوسری کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے بین سٹوکس کو آؤٹ کیا۔ امپائر نے پہلے ان کو ناٹ آؤٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے ریفرل لیا جس کے نتیجے میں ان کو کیچ آؤٹ قرار دیا گیا۔ بین سٹوکس نے 34 رنز سکور کیے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان کک کے بعد روٹ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ بیلنس کی گری جو راحت علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ راحت کی میچ میں دوسری وکٹ تھی۔ ونس 18 کےسکور پر راحت کی گیند پر اپنا کیچ وکٹ کیپئر کو دے بیٹھے۔ اس سے پہلے 6 کے سکور پر محمد عامر کی گیند پر ونس کا ایک آسان کیچ سلپ میں یونس خان نے چھوڑ دیا تھا۔

چائے کے وقفے سے پہلے پاکستان کو دوسری کامیابی بھی محمد عامر نے کک کو آؤٹ کر کے دلائی جو 105 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 25 کے مجموعی سکور پر ہیلز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کک نے روٹ کے ساتھ پاکستانی بولرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 210 رنز تک پہنچا دیا۔

کک نے 157 گیندوں پر محمد عامر کے اوور میں اپنے ٹیسٹ کریئر کی 29ویں سنچری مکمل کی۔ پاکستان نے 13 اوورز بعد ہی فاسٹ بولنگ کے ساتھ سپن بولر یاسر کو آزمانے کا فیصلہ کیا لیکن وہ 17 اوورز میں وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز شروع کی۔

محمد عامر کی گیند پر ایلکس ہیلز کا کیچ اسد شفیق نے چھوڑ دیا اور اس کے فوری بعد عامر کی اندر آتی ایک گیند کو ایلکس ہیلز بالکل سمجھ نہیں سکے اور بولڈ ہو گئے۔ ٹاس جیتنے کے بعد الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ ’پچ پر تھوڑی بہت گھاس ہے لیکن زیادہ نہیں۔گراؤنڈز مین نے ایک اچھی پچ تیار ہے۔ ہمارے پاس کچھ غلطیوں کو سدھارنے اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کا موقع ہے۔‘

اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چاہے آپ پہلے بلے باز کریں یا بولنگ۔بات منظم انداز میں کھیلنے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولر پہلے سیشن میں وکٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔