ایشیائی معاشروں می گلاب کے پھولوں کا عرق کئی گھریلو نسخوں میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے بالخصوص عرق گلاب چہرے کی دلکشی اور رنگ کو نکھارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی عرق گلاب اپنے اندر کئی اور کرشماتی خوبیاں رکھتا ہے۔
موڈ خوشگوار بہتر بناتا ہے: عرق گلاب کی ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ اپنی محسور کن خوشبو کے باعث انسانی موڈ کو خوشگوار بنادیتا ہے اور چڑچڑا پن ختم کر کے جذباتی سکون دیتا ہے اور انسان خود کو پرسکون محسوس کرتا ہے۔
جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے: عرق گلاب جلد کو ہائیڈریٹ، موئسچرائز اور تازگی دے کر نکھار پیدا کرتا ہے۔
بالوں کے لیے مفید: عرق گلاب بالوں کی خشکی اور گرنے کو ختم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اس لیے عرق گلاب قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتے ہوئے بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
جلدی بیماریوں کا علاج: عرق گلاب جلد پر ہوجانے والی جلن اور خارش کو ختم کرتا ہے، داغوں اور جلد کی کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ عرق گلاب جلد کے مساموں میں پھنس جانے والی مٹی اور چکناہٹ کو بھی ختم کرتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کے خلیوں کو مضبوط کرکے اس کے ٹشوز کو دوبارہ سے بناتا ہے اور جلد پر ہونے والی زخموں کا بھی علاج کرتا ہے۔
پرسکون نیند دیتا ہے: چند قطرے اپنے تکیے پر چھڑکیں یہ آپ کو ایک اچھی اور میٹھی نیند دے گا۔