کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) کرائسٹ چرچ میں راس ٹیلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سو دو رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تمام ٹیسٹ ممالک کے خلاف ون ڈے سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔
وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 17 سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو نواسی رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ دس اور فف ڈوپلیسی گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد نوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پروٹیز نو وکٹ پر دو سو تراسی رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ نے چھ رنز سے کامیابی سمیٹ کر پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ کی بارہ ون ڈے میچز کے بعد پہلی ناکامی ہے۔