میرا کی گلابی انگریزی سے استاد نے بھی ہار مان لی

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) فلم سٹار میرا کو انگلش سکھانے والے استاد نے 2 ماہ بعد ہی انھیں مزید پڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی انگلش کو بہتر بنانے کے لئے 35 ہزار ماہوار پر ایک ٹیوٹر رکھا تھا۔

تاہم ٹیوٹر نے میرا جب کو انگریزی سکھانا شروع کی تو انہوں نے اپنی “گلابی انگلش” بولتے ہوئے ٹیچر کو دن میں تارے دکھا دیئے جس پر ٹیوٹر نے 2 ماہ کے اندر ہی ہار مان لی اور میرا کو مزید پڑھانے سے معذرت کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیوٹر نے اس وجہ سے بھی میرا کو پڑھانے سے انکار کیا ہے کہ میرا کی زیادہ توجہ نہیں تھی۔ جو کچھ بھی ان کو انگلش کے حوالے سے بتایا جاتا تھا وہ ہمیشہ اس کے برعکس جواب دیتی تھیں جس سے تنگ آ کر ٹیوٹر نے مزید آگے پڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔