رحیم یارخان : اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کی 15 فیصد آبادی معذور افراد پر مشتمل ہے اور ان کا 80 فیصد ترقی پذیر ممالک میںرہتا ہے ۔ وطن عزیز میںساڑھے 31ملین سے زائد آبادی ،پیدائشی، حادثاتی ، پولیو سمیت مختلف بیماریوں یا دیگر وجوہات کی بنا ء پر ذہنی و، جسمانی طور پر معذور ہیں۔کسی شخص کو چلنے پھرنے کے قابل بنانا اورسپیشل پرسنز کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ روٹری کلب اپنے ممبران کے مالی تعاون سے مستحق معذور افراد کو وہیل چیئرز ڈونیٹ کرنے کیلئے اپنا پراجیکٹ جاری رکھے گا۔ان خیالات کااظہاجوائنٹ سیکڑٹری روٹری ڈسٹرکٹ پنجاب و خیبرپختونخواہ ممتاز بیگ نے خانپور میں ”ڈونیٹ ود ڈگنٹی ”کمیٹی کے زیر اہتمام مستحقین میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریذیڈنٹ الیکٹ خواجہ ارشاداحمد اور کلب سیکرٹری الیکٹ ضیغم علی احمدنے بتایا کہ روٹری کلب روہی خانپور میںصاف پانی کی فراہمی کے چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر بھی کام شروع کرے گا جس کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری الیکٹ ضیغم علی احمد کے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں ۔اس موقع پر کلب ممبران جان محمد وارثی، عمیر عزیز،ضیغم علی،خواجہ ارشاد،محمد انورو دیگر موجود تھے۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) اسسٹنٹ گورنر و ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: [email protected]