رحیم یار خان : وطن عزیز کی 49 فیصد آبادی 101 ملین خواتین پر مشتمل ہے 62 فیصد سے زائد دیہاتوں میںمقیم آبادی کی خواتین کی اکثریت غیر ہنر مند اور بیروزگار ہیں۔ ملکی معیشت، ترقی ، خوشحالی, تخفیف غربت اور روزگار میں اضافہ کیلئے تمام خواتین کا ہنر مندہونا نا گزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار روٹری انٹرنیشنل کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا ممتاز بیگ نے یونین کونسل روشن بھیٹ میں پولیو بارے آگاہی کے حوالہ سے روٹری روہی کی جانب خواتین کیلئے قائم کئے گئے سلائی کڑھائی دستکاری ٹریننگ سنیٹرکیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کلب ممبران کے تعاون سے سلائی مشینیں عطیہ اور سنیٹر کے افتتاح کے موقع پر طالبات و والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Group Photo
کلب سیکرٹری عمیر عزیز، ضیغم علی احمد اور جان محمد وارثی بتایا کہ25بچیوں پر مشتمل تین ماہ کے پہلے سیشن کی کامیاب تکمیل پر مزید خواتین کی رجسٹریشن کا کام جاری رہے گا۔اس موقع پر مقامی سپورٹ آرگینائزیشن کی صدر خان زادی، سیکرٹری مومل مائی،جام ریاض احمدبھیٹ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روٹری روہی کا دور افتادہ علاقوں میںووکیشنل سنیٹرز کا قیام قابل ستائش ہے۔تقریب میںٹیچرسلمیٰ ابراہیم ، تحسین رشید، خورشید بی بی،ناہید اختر،سبحان بی بی، آسیہ حفیظ،ارم،روبینہ،صبیحہ، ثمینہ یعقوب، آسیہ بی بی ودیگرطالبات موجود تھیں
رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com