رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل دنیا سے پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے رواں سال وطن عزیز میں پولیو وائرس میں کمی روٹری کلب، پولیو ورکرز، محکمہ صحت اور سکیورٹی اداروں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
پولیو ایک سماجی اور معاشی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچائو ممکن ہے لہذا والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میں پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ جلدازجلدپاکستان سے اس موذی مرض کاخاتمہ کیا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار مائزہ حمید ایم این اے نے روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ کی قیادت میں پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میںملنے والے وفد سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔
Rotary Club Members Meets
اس موقع پر ممتاز بیگ نے بتایا کہ پاکستان پرعائد سفری پابندیوں کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کو انسداد پولیو مہم کو جنگی بنیادوں پر چلانا ہوگا اور وہ دن اب دور نہیں جب وطن عزیز بھی پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
وفد میں روٹری ممبران رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ،جان محمد وارثی،چوہدری ریاض احمد، سدی سمیع خان، فرحان عامر، عاطف بلوچ و دیگر موجود تھے۔