رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر ساجد پرویز بھٹی نے بتایا کہ روٹری کلب کے 12لاکھ سے زائد ممبران پولیو کے خاتمہ کیلئے دنیا بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والاواحد اداراہ ہے۔پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہوچکا۔
نئی نسل کواپاہج ہونے سے بچانے انہیں تندرست اور تونا رکھنے کیلئے معاشرہ کے تما م افراد پانچ سال سے کم عمر بچوں کوانسداد پولیو کی ہر مہم میںویکسین کے دوقطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔وہ گزشتہ روز روٹری کلب کے سالانہ دورہ کے موقع پرممبران، وکلاء اور سول سوسائٹی کے دیگرافراد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نے مزید کہا کہ روٹری کلب این جی او نہیں۔
بلکہ کاروباری و دیگر مختلف شعبوں سے وابسطہ کاروباری افراد کی ایک ایسی ڈونرتنظیم ہے جو بلا لحاظ رنگ و نسل مذہب کے سب کی مدد کرتی ہے۔ روٹری انٹرنیشنل پولیو کیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے بتایا کہ حکومت، عوام اور سماجی اداروں کی مربوط کوششوں سے بہت جلدوطن عزیز بھی پولیوفری ہونے اور مزید عالمی سفری پابندیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
اجلاس سے یونیسف پنجاب کے آفیسرعمر فیروز کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سلیم اللہ جتوئی، این آر ایس پی کی کوآرڈینٹر ثمینہ اشرف، صدر کلب چوہدری ریاض احمد، سیکرٹری سدی سمیع خان، ناصر محمود لالہ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد غلام ربانی ، جنرل مینجر احمد ٹیکسٹائل ملک عبدالرشید، الحیان سکول کے مدثر سہیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نمایاں سماجی خدمات انجام دینے پرسول سوسائٹی اور کلب ممبران عمیر عزیز، امجد اقبال خان، سیکرٹری بار سید فہد شاہ، رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ ،ملک طارق عزیز،فرزند علی فرحت ، ذوالفقار بیگ،ڈاکٹر ضیاء جتوئی ،ریحانہ کوثر،احمد اویس عارف ،سکندر علی، جان محمد وارثی ،محسن حفیظ ،رابعہ خان، خواجہ ارشاد احمد،بیگم ڈاکٹر شمیم فردوس،سوشل ورکرفرحان عامر، میجر ضیاء خان ،شہزاد اشرف مہاندرہ ، محمد صادق ضیاء ،صوفی بشیر احمد،طلحہ بیگ، ، سردار پہوڑ،عمران مقصود ، پولیو ویکسینیٹر رانا محمد افضل ، کامنیٹ کے کووآرڈینیٹر فرقان تتلہ ، سابق سیکرٹری باریئس نیاز احمدچاچڑ و دیگرکو شیلڈز اور ایوارڈز دئیے گئے۔تقریب میں شہریوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com