گول لائن ٹیکنالوجی ای پی ایل کے اگلے سیزن میں استعمال ہوگی

IPL

IPL

لندن(جیوڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کے فٹ بال کلبز نے گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دے دی، جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں انگلش پریمیئر لیگ کے تمام کلبز نے شرکت کی ، اجلاس میں گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کی نہ صرف منظوری دی گئی۔

بلکہ اسے رواں سال اگست میں شروع ہونے والے سیزن میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ گول لائن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی کے ہاک ہائی سسٹم میں ہر گول کو جانچنے کے لئے چھ چھ کیمرے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی کرکٹ اور ٹینس میں بھی کامیابی سے استعمال ہورہی ہے۔