کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں فٹ پاتھوں ،چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوںکے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کاجلد آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے خاتمے اور سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوںپر صفائی و ستھرائی اورتجاوزات عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسن اور متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ چورنگیوں اور چوراہوں کیاطراف قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے چورنگیوں اور چوارہوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ شاہراہوں پر تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کے قیام کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کی جائے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک مہم کو جاری رکھا جائے انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد اسکی دوباری قیام کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔