راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاج روکنے کے لیے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار حکومت ہوگی جبکہ کارکنوں کو راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج انتخابات کے دوران ‘ریکارڈ’ دھاندلی کے خلاف ہے اور انہیں قانونی طریقے سے انصاف نہیں ملا۔