ملتان (جیوڈیسک) ملتان اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ دھند کی وجہ سے فلائٹس شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں شدید دھند کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حد نظر صفر ہے جہاں موٹر وے اور ہائی وے پولیس کی جانب سے بریفگ پوائنٹ بنا دئے گئے ہیں
مسافروں کو سفر نا کرنے کی تلقین کے ساتھ ساتھ فوگ لائٹس آن کرکے احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں دھند کی وجہ سے لاہور سے ملتان انے والی فلائٹ پی کے 302 تاخیر کا شکار ہے۔