روان مالی سال،ترسیلات زر میں سات فیصد سے زائد اضافہ

Dolar

Dolar

رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نو ارب تئیس کروڑ ڈالر ز کی ترسیلات وطن بھیجیں۔ اضافہ ساڑھے سات فیصد رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی دو ہزار بارہ سے فروری دو ہزار تیرہ کے دوران آنے والی ترسیلات زر میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کے مقابلے میں ساڑھے سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکہ،،متحدہ عرب امارات اور سعودیہ عرب کے پاکستانی ڈالرز بھیجنے میں سرفہرست رہے۔۔معاشی ماہرین کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈالرز سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی آئی۔