لاہور (جیوڈیسک) ریلوے حکام نے دو روز قبل لاہور میں رائل پام کلب کا انتظام سنبھالا۔ سابق انتظامیہ کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں اس قبضے کے خلاف رٹ کریں گے۔ رٹ میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ ریلوے حکام نے غیرقانونی طور پر رائل پام کلب کو سیل کیا۔
انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ معاہدے کے تحت تمام شرائط پوری کی گئیں۔ بیرسٹر علی ظفر کہتے ہیں یہ قبضہ فخر کی نہیں شرمندگی کی بات ہے۔ رٹ میں عدالت سے رائل پام کلب کو سیل کرنے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی جائے گی۔