برطانیہ کے ریس کورس میں فیشن کی بہار آگئی جس میں خواتین نت نئے ڈیزائن کے لباس اور ہیٹس پہنے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
برطانیہ میں شاہی ریس کورس پر پانچ دن تک جاری رہنے والی گھوڑوں کی ریس کی سالانہ تقریبات کا آغاز رنگینیوں کیساتھ ہوا۔ جہاں ایک جانب مشہور گھوڑے ان ریسوں میں حصہ لے رہے ہیں وہیں خواتین کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے منفرد اور انوکھے ہیٹس پہنے ریس کورس کا رخ کر رہی ہے۔
اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں فاتح گھوڑوں کیساتھ ساتھ بہترین لباس، خوبصورت زیورات اور دیدہ زیب و منفرد ہیٹس پہننے والی خواتین کو بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔ پہلے روز جو مشہور شخصیات ریس دیکھنے آئیں ان میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ بھی شامل تھیں۔