رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ میں

Nausherwan Khan

Nausherwan Khan

چکوال (پ ر ) رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ میں مائرز کالج چکوال کے ہونہار طالبعلم نوشیروان خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا مذکورہ مقابلہ میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت کامن ویلتھ کے تمام ممالک سے طالبعلم سالانہ مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور مائرز کالج چکوال نے ایک اعزاز یہ بھی حاصل کیا۔

کہ چکوال سے پہلی مرتبہ مائرز کالج چکوال کے ہونہار طالبعلم نوشیروان خان کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس طرح رواں سال کے مائرز کالج کے اعزازات میں ۔ایک اور اضافہ ہوا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوشیروان خان نے کہا کہ آئندہ سال اس مقابلہ میں دوبارہ شرکت کرکے سونے کا تمغہ حاصل کرکے اپنے سکول، شہر اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کاعزم رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ نوشیروان خان معروف سماجی شخصیت اصغر خان کے پوتے اور معروف سماجی شخصیت تیمور اصغر خان کے بیٹے ہیں۔