کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید چھ پیسے اضافے سے سو روپے اکتالیس پیسے ہو گئی جو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بلند ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تیس پیسے اضافے سے ایک سو دو روپے ستر پیسے ریکارڈ کی گئی۔