اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کے لیے تمام معاملات آج طے پاجائیں گے ،روپے کی قدر میں مصنوعی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات آج شام ختم ہو جائیں گے۔
تمام فیصلے قومی مفاد میں کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں اور روپے کی قدر مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔رانا اسد امین نے مزید کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا اور امدادی ملکوں اور اداروں کے تمام قرضے بروقت ادا کیے جائیں گے۔