کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے زبردست دباو کے سامنے روپے نے پسپائی اختیار کرلی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر کی قیمت 100 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اوراب ایک ڈالر خریدنے کے لیے اب 103 روپے دینے ہوں گے۔
یہ دونوں قیمتیں ملکی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ فاریکس ڈیلرز کہتے ہیں کہ قدر بڑھنے کی توقعات پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ روپے کی گرتی قدر کے باعث روز مرہ استعمال کی درآمدی اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی جبکہ ایسے افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا جو علاج، تعلیم یا کسی دوسری ضرورت کے تحت بیرون ملک ڈالر بھجواتے ہیں۔