جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر حکومتی جواب پر آج متفرق درخواست دائر کریں گے، سابق صدر کا کہنا ہے حکومت سپریم کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کرچلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل ابراہیم ستی درخواست دائر کریں گے۔ درخواست میں سابق صدر عدالت عظمی کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ اپنے رد عمل میں پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ عدالتی ٹرائل کے ساتھ ساتھ ان کا میڈیا ٹرائل بھی کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے ابھی فیصلہ نہیں سنایا لیکن حکومت ریمارکس کی بنیاد پر ہی فیصلے کررہی ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بھی ان کی مخالف ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے بھی ان کے بطور صدر انتخاب کی توثیق کی تھی۔ عدالت عظمی آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔