کراچی : صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے اقدامات تیز کردیا گیا ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ کی نگرامی میں شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں علاقائی سطح پر سوئپنگ اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے ساتھ ضلع کورنگی کی حدود میں کچرے کو آگ لگانے اور کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر پھیلانے کی روک تھام کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں جاری صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی انتظامات کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے بعد اس پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے بعد ازاں شاہ فیصل زون میں ریلوے ٹریک کے اطراف جاری صفائی وستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے جاری خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ریلوے ٹریک کے اطراف کچرا پھینکنے کی روک تھام کو یقینی بنا کر ریلوے ٹریک کے اطراف کچرے کو آگ لگا نے کی روک تھام کی جائے اور مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی کی جائے۔