ڈھاکہ (جیوڈیسک) آئی سی سی عالمی کپ کے سکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ ڈھاکا کی عدالت کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹر کو گرفتار کر کے جیل بھجوانے کا حکم سنایا گیا۔
روبیل حسین کے خلاف ایک خاتون نے شادی کے جھوٹے وعدے دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ روبیل حسین ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں اور 24 جنوری کو ٹیم نے آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے روانہ ہونا ہے۔ اگر وقت سے پہلے روبیل حسین ضمانت پر رہا نہ ہوئے تو ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔