پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلیے فری پیس زون بنانے کا مطالبہ کیاہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مولانا سمیع الحق کا کہناتھاکہ فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناکوں کی وجہ سے طالبان آزادی سے نقل و حرکت نہیں کر سکتے۔
طالبان اور حکومت کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کے لیے ’ایک فری زون‘ ہونا چاہیے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ طالبان کے کئی سرکردہ کارکن گرفتاریوں کے ڈر سے منظر عام پر نہیں آتے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ فضل اللہ سے متعلق سوال پرمولانا سمیع الحق کا کہناتھا کہ انہھیں نہیں معلوم کہ فضل اللہ کہاں ہے۔