دشوار گزار ریتلے پہاڑوں پر بائیک مقابلوں کا انعقاد

Bike Competitions

Bike Competitions

نیویارک (جیوڈیسک) ریسنگ ٹریک پر دشوار گزار رستوں پر تو آپ نے بہت سے مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن ریتلے پہاڑوں پر بائیک رائیڈرز نے اپنی انوکھی فنکاری دکھائی۔

ان کی عجیب و غریب پرفارمنس دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ پروفیشنل بائیک رائیڈرز کے درمیان بائیک رائیڈنگ کی تاریخ کے ایک انوکھے مقابلے میں حیرت انگیز ایونٹ منعقد ہوا۔

موٹر بائیک رائیڈرز نے پہاڑی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے سنسنی خیز پرفارمنسز دکھائیں۔

رائیڈرز نے بڑی سی گراؤنڈ سے پہاڑی چوٹی کی طرف چڑھائی کی ۔ کئی تو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن متعدد کو بیچ راستے ہی میں واپسی کا ٹکٹ کٹانا پڑا ۔