Posted on August 21, 2014 By Geo1 Webmaster اہم ترین, مقامی خبریں
راولپنڈی (جیوڈیسک) حکمران اپنی عمارات کی حفاظت کیلئے پریشان ہیں مگر ہمارے چودہ شہیداورہزاروں گرفتار کارکنوں کی انہیں کوئی پرواہ نہیں انصاف نہ ملنے پر ہم پچھلے کئی دنوں سے سڑکوں پر ہیں کم و بیش یہی حال ان کروڑوں لوگوں کا ہے جو مہنگائی، بیروزگاری اور عدم تحفظ کا شکار ہیں مگرمایوس اور بے حس ہو کر احتجاج بھی نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سید اعجاز شاہ ،راجہ عصمت اور سجاد قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سعیدراجہ نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد کا مقصد جمہوریت کے نام پر رائج ظالمانہ نظام کو بے نقاب کرنا اور اس کا خاتمہ ہے۔ اٹھارہ کروڑ عوام چند ہزار لٹیرے سیاست دانوں کے آگے بے بس ہیں جنکی لوٹ مار نے سونا اگلتی اس سرزمین کو بھکاری ریاست میں تبدیل کر دیا ہے مگر پھر بھی سارے ستون اس کو بچانے میں مصروف ہیں۔ عوام گھروں سے نکلیں اور تعمیر وطن کی اس عظیم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔اگر انہوں نے یہ تاریخی موقع بھی گنوا دیا تو پھر ساری زندگی پچھتائیں گے۔
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com
GeoURDU - Programmeur Web:- Asif Iqbal
Graphiste, Webdesigner:- Nasir Mehmood
Geo Urdu - online newspaper for all generations.
AdChoices - - - About us - - - Privacy Policy Powered by WordPress - Designed by Nasir.fr