حکمران اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتے

Makhdoom Syed Ahmad Mehmood

Makhdoom Syed Ahmad Mehmood

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور نچلی سطح تک عوام کو اختیارات منتقل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں جو کہ حکمرانوں کی آمرا نہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور پیپلز پارٹی لیبر بیو رو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کی قیادت میں آنے والے محنت کشوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔