حکمران پاور پراجیکٹ کی آڑ میں کرپشن کے ذریعہ ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، ذیشان شامی

Corruption

Corruption

پیپلز پارٹی مرکزی رہنماء ذیشان بیگ شامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانی دینے والے نظریاتی ،سیاسی شہیدوں کی جماعت ہے۔پارٹی شہداء کے خون سے جمہوریت کا عمل جاری وساری ہے،پیپلز پارٹی آج بھی چاروں نہیں بلکہ پانچوں صوبوں اور کشمیر کی بھی زنجیر ہے پارٹی کارکنان و امیدواران بلدیاتی انتخابات گھر گھر جاکر نہ صرف پارٹی پیغام پہنچائیں بلکہ میاں برادران کی لیگی حکومت کے سیاہ کارنامے بھی عوام کو بتائیں۔

مہنگائی بے روزگاری، کرپشن لوٹ مار، اقرباپروری۔ بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان، چوری ،ڈکیتی، راہزنی ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنارکھا ہے۔تو دوسری طرف حکمران نندی پور پاور پراجیکٹ ،قائد اعظم سولر پارک،ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی آڑ میں میگا کرپشن کے ذریعہ قومی خزانے کو اربوں نہیں بلکہ کھربوں کا ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رائیونڈی حکمرانوں کی کرپشن نہ تو ایف آئی اے کو نظر آتی ہے اور نہ ہی نیب کو۔ بلکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حکمرانوں کے ذاتی ملازم بنے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پھر ابھر کر برسراقتدار آئے گی۔ کیون کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف حقیقی عوامی سیاسی قوت ہے بلکہ پارٹی کے ہر دور میں عوامی و قومی اہمیت کی ترقی کے منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی۔