حکمران سچے ہیں تو بی بی سی کو عدالت میں لے کر جائیں : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کہتے ہیں کسی پر ذاتی حملہ نہیں کروں گا ، اگر حکمران سچے ہیں تو بی بی سی کو عدالت میں لے کر جائیں۔

نواز لیگ کے رہنما ان کی تعریفیں کرنے کے بجائے اداروں کو نوٹس بھجیں، حکمران اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر عمران خان کی میڈیا سے گفتگو، حکومت کو بی بی سی رپورٹ کو عدالت میں لے جانے کا بھی مشورہ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کسی پر ذاتی حملہ نہیں کریں گے، نواز لیگ کے رہنما ان کی تعریفیں کرنے کے بجائے اداروں کو نوٹس بھیجیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکمران اللہ تعالی کی پکڑ میں آگئے ہیں ، قوم سوالوں کے جواب چاہتی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا منی ٹریل موجود ہے ، ثبوت تو نہیں نکلے ، صرف قطری خط نکلا۔