حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملک کو آج تک ترقی نہیں کرنے دی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملک کو آج تک ترقی نہیں کرنے دی۔ ملکی معیشت کو درپیش خساروں درخساروں کے باوجود ترقی کے راگ الاپ کر وقت گزاری کی جاتی ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی اور اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ عوام الناس کیساتھ مذاق ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ باری کے اقتداری فارمولہ نے ملک وقوم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انتخابی مہمات میں عوامی ریلیف کے وعدے کرنے والے اور دھاندلی سے اقتدار میں آکر آج کس منہ سے ٹیکسوں پر ٹیکس بڑھائے جارہے ہیں۔ گیس بجلی کی قیمتوں کیساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ سے عوام الناس کو دبایا جارہا ہے صورتحال یہ ہے کہ غریب آدمی زندہ بچنے کیلئے ایک وقت روٹی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔

انصاف نام کی ملک میں کوئی چیز باقی نہیں قبضہ گروپوں اور غندہ عناصر کو پروموٹ کیا جارہا ہے جبکہ تعلیمی شعبہ کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کو چھپانے کیلئے مزید دھاندلیوں سے کام لیا جارہا ہے۔ احمد فراز لودھی نے کہا کہ تحریک انصاف بہت جلد اقتدار میں آکر عوام الناس کی حقیقی خدمت کے عملی اقدامات عمل میں لائے گی اور ملک میںانصاف کا بول بالا ہوگا۔