حکمرانوں نے بجٹ میں عوام پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : حکمرانوں نے بجٹ میں عوام پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا مسلمانوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آ رہا برمی میں پاکستانیوں کا قتل عام نظر نہیں آتا برما کے مسلمانوں کا قتل بند کروایا جائے برما کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی قبرستان کی سی خاموشی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ صدر شیخ الیاس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس اشرافیہ اور سیاسی پنڈتوں کے ٹولے سے بیزار ہو چکے ہیں غریبوں کے لئے عذاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا کب ہو گا حکومت خاموشی عوام کا تماشہ دیکھ رہی ہے عوام کو بیروزگاریاں غربت عوام خودکشیاں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ ایئر کنڈیشنر اور گاڑی نہیں بلکہ آٹا ہے حکمرانوں نے عام آدمی کی پریشانیاں کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر دیا ہے حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔