لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر وارننگ دے دی۔ کہتے ہیں حکمرانوں نے پرانی روش پر چلے تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔
لڑائیاں کر کے نظام کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ نواز شریف کے کچھ پیارے نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوری نظام چلے وہ چاہتے ہیں وزیراعظم یرغمال بنے رہیں۔ خورشید شاہ نے حقوق نسواں قانون پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کوئی سیاسی بیان سے لبرل نہیں بن جاتا۔ ایسے قوانین سے حقوق نہیں ملتے بلکہ عملی طور پر خواتین کے حقوق کو تسلیم کرنا ہو گا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ برابری کی بنیاد پر احتساب ہونا چاہئیے۔ چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔