حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو داخلی ، خارجی اور معاشی محاذ وں پر ناکامی کا سامنا ہے، روحیل اکبر

حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو داخلی، خارجی اور معاشی محاذ وں پر ناکامی کا سامنا ہے سیاست سے ناآشنا سیاستدانوں نے ملک کو نظاموں کی تبدیلی کی تجربہ گاہ بنادیا ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عوام اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں ایسے حالات میں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ و فروغ کیلئے اپنی جدوجہد تیز کرتے ہوئے آگے آئیں۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دست وبازو بن کر اپنی یوتھ پاور سے ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کرنے والی قوتوں کو دریا برد کر دیں ان کا کہنا تھا کہ دولت، طاقت اور شہرت کے بل بوتے پر کی جانیوالی سیاست کبھی کامیابی نہیں ہو سکتی۔ عوام کے دلوں پر راج کرنے کیلئے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے۔ صرف تقریروں، وعدوں اور دعوئوں کے ذریعے سیاست کرنے کا دور جا چکا ہے۔ عوام حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں پاکستان کے اصل مقاصد کی تکمیل کردی جاتی تو آج ملک بحرانوں میں مبتلا نہ ہوتا۔ حکمرانوں نے اقتدار کے حصول کے لیے جو وعدے جو دعوے کیے ان پر عملدرآمد دور تک دکھائی نہیں دیتا ملک و قوم کی بقائ، سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے نوجوان منظم ہو کر کام کریں تو کوئی مسئلہ نہیں
کہ جلد حکمران اقتدار کے لیے عوام کے لیے کام کرنے لگے۔