فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ قوم کو نت نئے بحرانوں میں مبتلا کرنے والے شریف برادران ملک میں جمہوری تسلسل کے خاتمے کا باعث بن رہے ہیں۔
اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ملک معاشی طور پر مفلوج ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں موجودہ حکمرانوں کے سیاہ کرتوت منظر عام پر لا کر رہیں گے۔
حکمران اگر بحران ختم نہیں کر سکتے تو قوم کے حال پر رحم کرتے ہوئے مڈ ٹرم الیکشن کروا کر کسی دوسری جماعت کو آگے آنے کا موقع دیں۔