حکمرانوں نے اگر انتخابی وعدے پورے نہ کیے توعوام کا جمہوریت سے اعتبار اُٹھ جائے گا : افتخار نتھی
Posted on October 26, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : یوسی 146 کاہنہ لاہور میں چاروں طرف گندگی کے ڈھیر ،ٹوٹی سڑکیں ،سیوریج کا نظام پرانا ،ناقص اورانتظامیہ کا سوتیلا ہونے کی وجہ سے بند۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقے کے انتہائی گنجان آباد علاقہ یوسی 146 کے رہائشی مختلف بیماریوں کے نرخے۔ یوسی 146میں کوئی ایک سڑک، گلی، راستہ یامحلہ ایسا نہیں جس کی حالت کو تسلی بخش کہا جاسکے چاروں طرف بدانتظامی اور گندگی کا راج ہے انتظامیہ کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک نے شہریوں کو جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ گزشتہ روز کاہنہ نو کچا شہزادہ روڑ، ڈاکٹر اکرام سٹریٹ کے رہائشیوں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رئوناصر علی خاں واُمیدوار وائس چیرمین رائو گلشن حسن خاں، سماجی کارکن اور اُمیدوار جنرل کونسلر افتخار نتھی، چیرمین رحمانی ینگ کونسل امتیاز علی شاکر، صدر ڈاکٹر محمد اکرام اور جنرل سیکرٹری رمضان گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت و صفائی، آمد ورفت کی سہولیات شہروں کا حق اور فراہمی حکومت کا فرض ہے۔
حکمرانوں نے اگر انتخابی وعدے پورے نہ کیے توعوام کا جمہوریت سے اعتبار اُٹھ جائے گا۔ عوامی نمائندوں کو عوامی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ مظاہرین نے ایم پی اے حلقہ PP159 اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، مقامی ایم این اے محترمہ شازیہ مبشر اقبال سے مطالبہ کیا کہ وعدے کے مطابق جلد از جلد کچا شہزادہ اور ملحقہ گلیوں
کی مرمت اور سیوریج کے نظام کوبہتر بنا کر گندگی کو ختم کیا جائے۔