کراچی کی خبریں 10/8/2016

GM House Dua

GM House Dua

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جہاں ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ مغموم و سوگوار ہے وہیں عوام ہی نہیں بلکہ 70ساتھیوں کے جنازے اٹھانے والے وکلاءاور 2 ساتھیوں کی جدائی کا غم برداشت کرنے والے صحافی بھی شدید غم وغصہ کی کیفیت میں ہیں اسلئے حکومت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اب اس کے پاس مزید کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ عدلیہ تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے جمہوریت کو مشرفی آمریت سے نجات دلانے والے وکلاء‘ صحافی اور عوام تینوں ہی حکومت سے نالاں اور احساس عدم تحفظ کا شکاردکھائی دے رہے ہیں اور اگر حکمرانوں نے مفاداتی سیاست چھوڑ کر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے وطن عزیز سے دہشتگردی ‘ دہشتگردوں ‘ ان کے سرپرستوں ‘ معاونین ‘ سہولتکاروں اور ہمدردوں سمیت کرپشن کا مکمل خاتمہ کرکے ہوئے بلا تفریق احتساب کو یقینی نہیں بنایا تو پھر حکومت ‘ جمہوریت اور حکمرانوں کامستقبل شاید مشرف اور اس کی آمریت کے مستقبل سے بھی بھیانک ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بچوں کے اغوا ¿ کی تشویشناک وارداتوں میں اضافے پر حکومت سندھ کی جانب سے اس جانب توجہ دیتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنانے اور اقدامات کی جانب توجہ دینے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں اور عوام کا رشتہ اہل خانہ جیسا ہوتا ہے جس میں حکمرانوں کو سربراہ ونگراں کی حیثیت سے اعتماد ووقار حاصل ہوتا ہے اور گھر کے افراد کے درمیان اعتدال وانصاف کے ذریعے سب کو یکساں تحفظ و سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کے مسائل ‘ مشکلات اور شکایات کا ازالہ بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر آج کے حکمران اس شعور سے بے بہرہ اور چاپلوس پرستی و ہوس زر و طاقت کا شکار ہونے کے باعث عوام کے تحفظ میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میںوالدین اپنے بچوں سے جدائی کا دکھ سہنے پر مجبور ہیں مگر نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ کا ابتدائی کردار ان کے شعور حکمرانی اور فرائض سے آگاہی کا پتا دے رہا ہے جس پر عوام اللہ کے شکر گزار اور دعاگو ہیں کہ سید مراد علی شاہ حقیقی معنوں میں صالح و اہل حکمران ثابت ہوں !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےپاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا تسلسل پاکستان کی معاشی ترقی کے ضامن اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف پاکستان دشمنوں کی سازش ہے اسلئے اقتصادی راہداری کیخلاف غیرملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کو ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کیخلاف پاک ایران تعاون پر اتفاق کو خطے کے پر امن مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔ اس کا خاتمہ عالمی سطح پر تعاون اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات اور رابطوں ہی سے ممکن ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ایران آج کافی حد تک دہشت گردی سے محفوظ ہے تو اس میں پاکستان کا تعاون سرفہرست ہے جبکہ ایران کا تعاون پاکستان کو بھارتی سازشوں سے محفوظ رکھنے میں معاون بن سکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگرد قوم کو خوفزدہ کرکے جشن آزادی کی خوشیاں ماند کرنا چاہتے ہیں مگر قوم نہ تو دہشتگردوں کو ان کے مذموم ارادوں میں کامیاب ہونے دے گی اور نہ ہی پاکستان دشمنوں کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہوگی بلکہ اس سال ہر سال کی نسبت زیادہ جوش و ولولے سے اور پہلے سے کہیں زیادہ شایان شان طریقے سے جشن آزادی مناکر دہشتگردوں کو اپنے اتحاد و یکجہتی کے اظہار کے ذریعے پیغام دیا جائے گا کہ قوم متحدہے اور دہشتگردوں کے حیوانی اقدامات پاکستانیوں کو نہ تو خوفزدہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان کے جذبہ حب الوطنی و پاکستان محبت کو کوئی گزند پہنچاسکتے ہیں ۔ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان ‘فاونڈیشن کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو اور جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی نے غلام محمد ہاوس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداءکے سوئم کی ادائیگی اور شہداءکیلئے دعائے مغفرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جونا گڑھ ‘ گجرات اور کاٹھیاواڑ برادریاں ہزہائی نیس مہابت خان فاونڈیشن و ٹرسٹ کے زیراہتمام پورے جوش و جذبے سے منائیں گی ۔ اس حوالے سے جشن آزادی کی مرکزی تقریب غلام محمد ہاوس میں منعقد کی جائے گی جس میں جونا گڑھ ‘ گجرات اور کاٹھیاواڑ سے تعلق رکھنے والی تمام برادریاں بھرپور انداز سے شرکت کریں گی اور شایان شان طریقے سے جشن آزادی مناتے ہوئے حب الوطنی اور پاکستان سے اپنی محبت کا ظہار کریں گی۔

Group With Shoaib

Group With Shoaib