لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے چہرے بدلے ہیں ، کردار وہی ہیں ، انہیں وقت ملنا چاہیے ، وقت سے پہلے ہٹانا شہید کرنے کے مترادف ہو گا۔
منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسٹیٹس کو کے حامی ، ملک اور عوام کی تقدیر بدلنا نہیں چاہتے ۔ان کا کام ہے عوام کو لڑاؤ اور حکومت کرو،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کارخانوں اور صنعتوں کو یرغمال بنا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کیلیے صرف جمہوری طریقہ اپنایا جانا چاہئے ، دنیا بھر میں تبدیلی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ پاکستان میں بھی مثبت تبدیلی آنی چاہیے ،سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ حکمران ملک سے باہر پیسے لے جارہے ہیں یا جائیدادیں بنا رہے ہیں۔