حکمرانوں نے دس ماہ کے اندر ہی اپنا اعتماد کھو دیا، لوگ ان سے نجات کے خواہاں ہیں
Posted on April 12, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: حکمرانوں نے دس ماہ کے اندر ہی اپنا اعتماد کھودیا، لوگ ان سے نجات کے خواہاں ہیں۔نوازشریف تیسری باروزیراعظم منتخب ہوئے لیکن تینوں ادوارمیں ان کی مجموعی کارکردگی مایوس کن ہے۔نواز شریف ہمیشہ ناپسندیدہ قوتوں کے ساتھ ڈیل کرکے اقتدارمیں آئے اوربیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کیا ۔ حکمران خاندان نے اپنے کاروباری اداروں کی ترقی اورمضبوطی کیلئے ہمیشہ قومی معیشت میں نقب لگائی اوراپنے سرکاری عہدوں کاناجائزاستعمال کیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت کے متنازعہ اور ناکام منصوبوں نے قومی معیشت کادیوالیہ نکال دیا۔پاکستان کی تقریباً 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سمیت دوسری بنیادی ضروریات اورصحت کی جدیدسہولیات سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم درحقیقت بلدیاتی انتخابات پراثراندازہونے کیلئے تیارکی گئی تھی مگراس کے باوجودحکمران بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔
شریف برادران اپنے سیاسی مفادات کے تحت مختلف سکیمیں بناتے ہیں،انہوں نے اس باربھی بلدیاتی الیکشن کیلئے سیاسی رشوت کابازار لگایا مگراس کے باوجودشکست فاش ان کامقدرہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں بچے تعلیمی اداروں میں جانے کی بجائے محنت مشقت کرنے پرمجبور ہیں ۔جس کام کیلئے اسے کرنیوالے کی نیت درست نہ ہواس کانتیجہ کبھی مثبت نہیں نکلتا۔ شریف برادران جب بھی اقتدارمیں آتے ہیں ان کی نگاہیں عوام کی جیب پرہوتی ہیں۔پاکستان کے باشعور نوجوان حکمرانوں کی شعبدہ بازی کوسمجھ گئے ہیں ،آج بھی ان کادل تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com