کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربرا ہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے نئے سال کی پہلی میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال ماضی سے سبق سیکھنے اور مستقبل کے تحفظ کیلئے راست روی کا تقاضہ کررہا ہے۔
کیونکہ اگر اب بھی پاکستان کے حکمرانوں ‘ سیاستدانوں ‘ رہنماوں ‘ رہبروں ‘ قائدین اور عوام نے ماضی کے تجربات سے درست نتائج اخذ کرکے مستقبل کی پیش بندی نہیں کی تو آنے والے سال ہمارے لئے کوئی اچھا پیغام نہیں لائیں گے جبکہ ماضی ہمیں بتارہا ہے کہ تعصب ‘ لسانیت ‘ تفرقہ ‘ اختلاف ‘ انتشار ‘ مفاد پرستی‘ منافقت ‘ شخصیت پرستی ‘ کرپشن ‘ اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ حصول اقتدار کیلئے اقدار کے قتل کی روایت وہ زہریلے ناگ ہیں جن کی وجہ سے ملک و قوم دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ مسائل ‘ مصائب اور مخدوش مستقبل سے دوچار ہیں۔
اسلئے ان عفریتوں سے نجات اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دیانتداری کے ساتھ ملک و قوم کیلئے محنت کرنے کا عزم او ر قیاد ت وحکومت کے انتخاب میں شخصیت پرستی و جانبداری کی بجائے کردار و پروگرام کو فوقیت دینے کا عہد ہی ہمیں ان زہریلے ناگوں سے نجات دلاکر مستقبل کو محفوظ بناسکتا ہے۔