‘ایم این ایز اور ایم پی ایز کا ساتھ چھوڑنے پر حکمرانوں کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا’

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر حکمرانوں کو سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، انہیں خود ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔

صحافی کی جانب سے جب مریم نواز سے پوچھا گیا کہ استعفے پہلے ہوں گے یا پھر تحریک عدم اعتماد؟ تو اس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔