کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلوان گوٹھ میں گزشتہ 30 سال سے پارہ چنار کا قدیم سبیل یکم تا 10 محرم الحرام تک لگا یا گیا ،سبیل کے روح رواں نور محمد نے کہاکہ گزشتہ 30سال سے ہر سال یہ سبیل پہلوان گوٹھ میں قائم کیا جاتا ہے جس میں دودھ اور روح افزاء کی شربت سے عوام کی تواضح کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ شہداء کربلا کی یاد میں یہ قدیم سبیل بلا ناغہ ہر سال لگا یا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سبیل پارہ چنار میں لگا ئے جانے والی سبیل حسین کا تسلسل ہے جو کہ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں ہر سال لگا یا جاتا ہے۔