حکمرانوں کی نااہل اور لاپرواہی کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، میاں اختر محمود

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف این اے 84 کے امیدوار میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے کرپٹ حکمران 4 سالوں میں بجلی کی پیداوار میں ایک یونٹ کا اضافہ بھی نہ کرسکے عوام کی ریلیف دینے اور امن وامان کے قیام کے قیام حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہروں میں 12سے 14گھنٹے اور دیہات میں 18سے 20گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ ابھی تو سورج نے تیور دکھانے شروع کئے ہیں مئی جون میں جب سورج آگ برسائے گا تو لوڈشیڈنگ کا عذاب پر عوام کا کیا ستم ڈھائے گا ،حکمرانوں کی نااہل اور لاپرواہی کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے ،انہوںنے کہاکہ حکومت کے جھوٹے دعویدار اپنی سیٹوں کو بچانے کی خاطر آئے روز سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرستان حال نہیں ایسے رہے تو عوام سڑکوں پر نکل آئیگی تو پھر نواز لیگ کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوٹ جائیگا۔