اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ 11 مئی کو جماعت انقلاب کی اقامت کہی جائیگی اور صفوں کی درستی کے بعد اسکی امامت کے کیلیے وطن آجاؤنگا، 11 مئی کو انسانی سروں کا سیلاب آئیگا۔
نظام کو مسمار کرنے کیلیے فائنل کال جلد دوں گا، 40 سال قبل جس جد و جہد کاآغاز کیا تھا اب اس کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے، میری زندگی وقف انقلاب ہے، اس بار حکمرانوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ عوامی تحریک راولپنڈی، اسلام آباد کے عہدیداران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے۔